اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو چکی ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز اور ان کے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت عوام کے سامنے آ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس میں کی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم کے جلسے سمیت قومی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے۔ جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا لپ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ یہ لوگ جتنے مرضی جلسے کر لیں انھیں این آر او نہیں ملے گا۔ این آر او کیلئے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کل جلسہ کیا۔

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر اطلات شبلی فراز، معاون خصوصی شہباز گل سمیت دیگر شریک تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لٹیرے کوئی بھی ہتھکنڈا اختیار کریں، انہیں فرق نہیں پڑتا۔ یہ سب صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے اور این آر او کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں لیکن این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج این آر او مانگنے کے لیے بڑی اور انتہائی مہنگی کوشش کی گئی۔ ان کو ہمیشہ کی طرح ایک ہی جواب ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا اورلوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ مستقبل میں پی ڈی ایم کے بلیک میل کرنے اور بھی منصوبے ہو سکتے ہیں لیکن ان کا پیغام واضح ہے کہ حکومت کی طرف سے کبھی کوئی این آر او نہیں آئے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You