اہم خبریںپنجاب

پی ڈی ایم جلسہ: وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ پنجاب پی ڈی ایم رہنماؤں پر برس پڑے

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ بچہ پارٹی گارڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے۔ شبلی فراز کہتے ہیں جیالی قیادت نے وفاقی پارٹی کو علاقائی جماعت بنا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسے کی اجازت دی اور یہ چند ہزار لوگ ہی جمع کر سکے۔ علی زیدی اور فردوس عاشق نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق وفاقی وزرا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ملتان جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر فطری قرار دیدیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ بچہ پارٹی گارڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے۔ مریم نواز نے کورونا ایس او پیز کا مذاق اڑایا۔ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ کورونا کے بعد اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پی پی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پیپلز پارٹی نے یوم تاسیس پر اپنا محاسبہ کیا ہوگا کہ کیسے انہوں نے وفاقی جماعت کو علاقائی پارٹی میں تبدیل کیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاست سے فارغ ہونے پر پریشان ہیں۔ جلسے اپوزیشن کا حق ہے لیکن لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ملتان جلسے پر بولے کہ پی ڈی ایم راہزنوں کا ٹولہ ہے۔ یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے، ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، حکومت نے تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسے کی اجازت دی اور یہ چند ہزار لوگ ہی جمع کر سکے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی تقریر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیلبری کوئین سے کوئی پوچھے کہ نواز شریف کو ماں کا جنازہ پڑھنے سے کس نے روکا؟

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You