پنڈدادنخان

پنڈدادن خان(عمران حیدر ببلی سے) مقدس شخصیات کی توہین ناقاملِ برداشت ہے۔ مرکزی علماء

پنڈدادن خان(عمران حیدر ببلی سے) مقدس شخصیات کی توہین ناقاملِ برداشت ہے۔ مرکزی علماء کونسل جہلم
‎دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں حکیم قاری شبیر احمد عثمانی
فرقہ ورانہ اور نفرت انگیزموادکیخلاف مؤثرکاروائی کی جائے۔علماءکرام
تفصیلات کیمطابق مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کا ایک
خصوصی اجلاس مولانا ذیشان اسحٰق کی زیرِ صدارت جہلم شہر میں منعقد ہوا جسمیں مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم اور تحصیلوں کے صدور اور عہدیداران نے شرکت کی
‎اجلاس میں شریک علماء نے کہا کہ مقدس شخصیات کی توھین ناقابل برداشت ہے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فرقہ ورانہ،توہین آمیزاور گستاخانہ مواد بدستور پھیلایا جا رہا ہے  جو مذہبی انتہا پسندی اور انتشار کاباعث بن رہا ہے ایسے مواد کی بدستور  تشہیر عدم برداشت اور بین المسالک کشیدگی کا باعث بنتی ہے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پورے کرتے ہوئے متنازع مواد کے خلاف قانون کے مطابق روک تھام اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔ اگر کوئی بھی فرد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحابہ ؓو اہل بیتؓ و اسلافؒ کے خلاف نفرت انگیز مواد شائع، تقسیم یا سوشل میڈیا پر پھیلاتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ، اہل بیتؓ ہمارے ایمان اور عقیدے کا اہم حصہ ہے۔ مقدس شخصیات کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ایسے معاملات میں کارروائی قانون اور ریاستی اداروں کے مقررہ طریقہ ء کار کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے۔
‎ مرکزی علماء کونسل جہلم کے صدر حکیم قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف باک فوج کی عظیم قربانیاں لازوال اور قبل تحسین ہیں ۔کے پی کے میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہؤے اسے ملک دشمن عناصر کی گھناؤنی کاروائی قرار دیا
‎علماء کرام نےمدینہ منورہ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی شدید الفاظ می مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے
‎متحد ہیں علماء نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کی
‎ کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ
‎ مذاکرات کی کامیابی ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور درجہ حرارت کو کم کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گی
‎اجلاس میں مولانا قاری اشرف،مولانا انس الرحمن،مولانا محمد مدثر،قاری عاصم عرفان،قاری محمد آصف،مولانا قاری زبیرالحسن،مولانا محمد عثمان،مولانا ذیشان اسحٰق،ایڈووکیٹ عبدالرزاق شمیم اور قاری محمد ابراہیم منیر شامل ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You