اہم خبریںپاکستان

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے: مریم نواز

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ ‏پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے۔

پرویز رشید کے نااہل ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے سرمایہ رہیں گے۔

یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ ٹربیونل نے بھی پرویز رشید کو سینٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You