پختونخوا میں کچھ ہائی ویز خطرناک علاقوں میں ہیں جہاں طالبان کی آمدو رفت ہوتی ہے۔آئی جی ذوالفقار حمید

پختونخوا میں کچھ ہائی ویز خطرناک علاقوں میں ہیں جہاں طالبان کی آمدو رفت ہوتی ہے۔آئی جی ذوالفقار حمید
طالبان کی جانب سے ناکے لگانے کے دوران بہت دفعہ مقابلہ ہوا جس میں ان کے لوگ مارے گئے۔انسپکٹر جنرل خیبرپختونخواہ پولیس
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل ( آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئےکہا کہ کچھ ہائی ویز ایسی ہیں جو کہ خطرناک علاقوں میں ہیں اور ان ہائی ویز پر طالبان ناکہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ائی جی ذوالفقار حمید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کی جانب سے ناکے لگانے کے دوران بہت دفعہ مقابلہ ہوا جس میں ان کے لوگ مارے گئے۔ذوالفقار حمید نے یہ بھی بتایا کہ ہائی ویز پر طالبان کے آنے کو روکنے کے لیے ٹانک ڈی آئی خان روڈ پر چوکیاں قائم کرنے کی اسکیم منظور کی جا چکی ہے اور فنڈز ملنے کے بعد یہ چوکیاں مکمل کر دی جائیں گی۔انہوں نے درازندہ اور بلوچستان تک جانے والے روڈ پر بھی چوکیاں قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ موٹروے پر پٹرولنگ کا عمل بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے جو تقریباً ایک سال سے بند تھی۔کرم صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے حالات بہتر ہو چکے ہیں اور تمام بنکرز ختم کر دیے گئے ہیں۔ائی جی کے مطابق ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت کے لیے روڈ پروٹیکشن فورس بھی کام کر رہی ہے اور شرپسندی میں ملوث 150 سے زیادہ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کے خلاف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔



