اہم خبریںپاکستان

پاک بحریہ کی کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 21 اختتام پذیر

کراچی: پاک بحریہ کی کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 21 اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، وزیر دفاعی پیداوار اور وزیراعلیٰ سندھ بھی تقریب میں شریک تھے۔

مشق امن 21 کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔

اس موقع پرصدر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

ساتویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 6روز تک جاری رہی جس میں تقریباً 45 ممالک شریک تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You