اہم خبریںپاکستان

پاسپورٹ کی تجدید کا مسئلہ: میاں صاحب کی مشکلات بڑھیں گی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج پوری ہورہی ہے. حکومتی حلقوں کی طرف سے اب تک ایسے کوئی اشارے نہیں ہیں، جس سے یہ لگے کہ ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی جائے گی۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اگر حکومت نے تجدید نہ کی، تو سابق وزیر اعظم کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کچھ دنوں پہلے یہ عندیہ دیا تھا کہ مسلم لیگ نون کے قائد کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی اور آج انہوں نے کہا کہ رولز کے تحت جس شخص کا ای سی ایل میں نام ہو، اس کو نہ ہی نیا پاسپورٹ جاری کیا جا سکتا ہے اور نہ اس کے پاسپورٹ کی تجدید ہو سکتی ہے۔ تاہم وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ وہ نواز شریف کو سفری کاغذات جاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ سفری کاغذات پاکستان واپسی کے لئے ہیں یا کسی اور ملک جانے کے لئے۔شہباز شریف ن لیگ اور نواز شریف کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے، مریم نواز

مشکلات
قانونی ماہرین اور ایف آئی اے کے سابق حکام کا خیال ہے کہ نوازشریف کے پاسورٹ کی اگرتجدید نہیں ہوتی تو اس سے ان کے لئے بہت سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کا کہنا ہے کہ رولز کے مطابق نوازشریف کو خود پاسورٹ کی تجدید کے لئے آنا پڑے گا۔ "اگر وہ پاکستان نہیں آسکتے، تو پھر انہیں لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں جا کر پاسپورٹ کے لئے بائیو میٹرک اور دوسری ضروری کارروائیوں کے لئے پیش ہونا پڑے گا۔ ان معاملات میں متعلقہ شخص کا جسمانی طور پر موجود ہونا ضروری ہوتا ہے اورایسی صورت میں وزیر اعظم بھی کچھ نہیں کر سکتا۔”

نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں
سیاسی پناہ
برطانیہ کے معروف قانون دان صبغت اللہ قادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس سیاسی پناہ کا آپشن ہے، "نواز شریف کہہ سکتے ہیں کہ وہ اب بغیر ریاست کے ہیں۔ برطانیہ میں وزٹ ویزے کی معیاد میں اضافہ کے لئے پاسورٹ ضروری ہوتا ہے لیکن ہوم سیکریٹری چاہے تو اجازت دے سکتا ہے، بہت سارے لوگوں کا پاسورٹ چھن بھی جاتا ہے اور ایسے میں ہوم سیکریٹری ہی اجازت دیتا ہے، تو نوازشریف کو اجازت ملے یا پھر وہ سیاسی پناہ کی درخواست کریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You