اہم خبریںپاکستان

پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے 38 طلباء نے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے علاقائی سکیورٹی ایشوز پر بات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کے پاک فوج کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے، دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے وفد کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی تبدیلی بارے آگاہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء نے تعمیری بات چیت کیلئے آرمی چیف کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You