انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستانیوں کیلئےخوشخبری،ایمیزون کا بالاخرپاکستان کولسٹ میں شامل کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آن لائن کارونا کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بالاخر ایمیزون نے پاکستان کو بھی فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ خوشخبری وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون آئندہ چند روز کے اندر اندر پاکستان کو اپنی فہرست میں شامل کر لے گی۔

عبدالرزاق داؤد کا کہان تھا کہ ہم گزشتہ سال سے ایمیزون کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ایمیزون پاکستان کی کاروباری خواتین، ایس ایم ایزم نوجوانوں اور ہمارے فروخت کنندگان کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔

مشیر تجارت نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پوری دنیا کے بہت سارے لوگوں نے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمیزون پاکستان سے کسی شخص کو بطور فروخت کنندگان رجسٹرڈ نہیں کرتا تھا۔

اس کی وجہ سے پاکستانی شہری دیگر ممالک سے ایمیزون کے اکاؤنٹس کھلوا کر اس پر کام کرتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ کام پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے کہ ایمیزون پاکستان کو فروخت کنندگان کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمیزون کی جانب سے اس اقدام سے پاکستان انٹڑنیشنل مارکیٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ اس سے ملک میں اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You