پنجاب

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 83 ارب روپے کا اضافہ لمحہ فکریہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 83 ارب روپے کا اضافہ لمحہ فکریہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے تبدیل کرے:چیئرمین
11مہینوں میں آئی پی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ ردئیے گئے:گفتگو
پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں اضافے کی بنیادی وجہ مہنگادرآمدی ایندھن اور بڑھتی ہوئی بجلی چوری ہے:اظہار خیال
عوامی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب کس طور بھی مکمل نہیں ہوپائے گا،حکومت قوم کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار اور کمی کیلئے تجاویز

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں 83 ارب روپے کا اضافہ لمحہ فکریہ ہے جو کہ موجودہ اضافے کے ساتھ 2 ہزار 393 ارب تک جا پہنچا ہے،قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے حکومت نے جولائی 2023ء سے جون 2024ء تک آئی پی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے دئیے مگر اس کے باوجود ملک بھر میں گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں اضافے کی بنیادی وجہ مہنگادرآمدی ایندھن اور بڑھتی ہوئی بجلی چوری ہے اگر حکومت نے توانائی کے متبادل ذرائع استعمال کرنے کی بجائے اسی طرح ڈنگ ٹپاو پالیسیوں پر عمل کرتی رہی تو آنے والے دنوں میں جہاں توانائی کا بحران مزید بڑھ جائے گا وہاں پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافے کا رجحان اسی طرح برقرار رہے گا۔ان خیالات کا اظہار پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوآئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی کیونکہ موجودہ معاہدوں جہاں ملکی خزانے پر بوجھ بڑھ رہا ہے وہاں عوام بھی بھاری بھرکم بجلی خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عوامی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی کا خواب کس طور بھی مکمل نہیں ہوپائے گا لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ قوم کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے اُن کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
29-10-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You