اہم خبریںپاکستان

پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امور زیر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں،ویٹ بورڈ میں کسانوں کےنمائندے شامل کیے جائیں،وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو کے نمائندگان کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے، گندم کی خریداری کے حوالے سے متبادل حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے اورصوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You