
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ کابینہ میں پیش کیاجائےگا۔خورشید شاہ
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسودے پر غور کیا گیا۔بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر بھی اتفاق کرلیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ کابینہ میں پیش کیاجائےگا۔خور شید شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا کرنے کی شق بھی شامل کی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ دیگر تمام ترامیم اگلی قسط میں آئیں گی۔پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ بیرون ملک رہنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو تین ماہ میں اپنی دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ہوگی۔



