اہم خبریںپاکستان

ٹیکسوں کی بھرمار پر حکومتی رکن ایف بی آر حکام پر برس پڑیں

ٹیکسوں کی بھرمار پر حکومتی رکن ایف بی آر حکام پر برس پڑیں۔

ایف بی آر حکام پر بازار جاکر دودھ اور مرغی خریدا کریں، جب آپ بھی یہ چیزیں نہیں خرید سکیں گے تب آپ کو احساس ہوگا۔سینیٹر انوشے رحمان

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ٹیکس لگانے والی حکومت کی اپنی ممبر سینیٹ انوشے رحمان فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر) حکام پر  برس پڑیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سینیٹر  انوشے رحمان نے  ایف بی آر حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بازار جایا کریں اور دودھ، مرغی خریدا کریں، آپ یہ چیزیں خریدیں گے تو آپ میں ہمدردی پیدا ہوگی، جب آپ بھی یہ چیزیں نہیں خرید سکیں گے تب آپ کو احساس ہو گا۔اجلاس میں انوشے رحمان نے پوچھا کہ کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟ اس پر سینیٹر فاروق ایچ نائيک نے لقمہ دیا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتا نہیں۔انہوں نے کہا کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You