اہم خبریںسندھ

سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنےکا انکشاف

سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنےکا انکشاف۔

ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے۔حکام

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی کے ہر ماہ اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنےکا انکشاف ہوا ہے۔حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے مئی تک ایچ آئی وی کے 1300 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں، ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں بچوں کی تعداد 10 سے 15 فیصد ہوتی ہے۔حکام نے بتایا کہ ایچ آئی وی کے زیادہ کیسز لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص اور کراچی سے رپورٹ ہوئے۔حکام کے مطابق سندھ میں جنوری میں ایچ آئی وی کے 257 اور فروری میں 256 کیس سامنے آئے جبکہ سندھ میں مارچ کے مہینے میں 258 اور اپریل میں 239 ایچ آئی وی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔حکام کے مطابق اس سال مئی کے مہینے میں ایچ آئی وی کے 293 نئے کیس سامنے آئے اور میرپور خاص میں جنوری سے جون تک 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلا ہوئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You