اہم خبریںپاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پی ٹی آئی پر پابندی کا قوی امکان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You