سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد سے ملاقات

*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد سے ملاقات*

*ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیئرمین پی اینڈ ڈی جنم شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو شریک*

*چینی اسٹیٹ کنسٹرکشن انجنیئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ سی ایس سی ای سی کے چیف ریپریزنٹیٹو یانگ یاؤڈونگ، وائس چیئرمین عمر فاروق اور دیگر شریک*

*چینی کمپنی کا شمار دنیا کی بڑی کنسٹرکشن کمپنیوں میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ*

کراچی (رپورٹ: جاویدصدیقی) گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیئرمین پی اینڈ ڈی جنم شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو شریک ہوئے اور چینی اسٹیٹ کنسٹرکشن انجنیئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ سی ایس سی ای سی کے چیف ریپریزنٹیٹو یانگ یاؤڈونگ، وائس چیئرمین عمر فاروق اور دیگر نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چینی کمپنی کا شمار دنیا کی بڑی کنسٹرکشن کمپنیوں میں ہوتا ہے، حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چینی کمپنی کیساتھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہے، چینی کمپنی کیساتھ مل کر لینڈ فل سائٹ، سالڈ ویسٹ منجمنٹ اور مختلف مواصلاتی منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری جلد چین کا دورہ کررہے ہیں، صدر زرداری کے دورے کے دوران کئی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ کو چینی کمپنی کے ساتھ مل کر منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You