قیصرہ ریاض کے ناروا سلوک کی وجہ سے اے پی ایس عملہ پریشانی میں مبتلا ہے۔

قیصرہ ریاض کے ناروا سلوک کی وجہ سے اے پی ایس عملہ پریشانی میں مبتلا ہے۔
ڈی جی اے پی ایس اور چیف ایگزیکٹو سے مطالبہ ہے کہ قیصرہ ریاض کے اے پی ایس ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک پر نوٹس لیں۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر اے پی ایس قیصرہ ریاض کے ناروا سلوک کی وجہ سے اے پی ایس اور باچا خان ایئرپورٹ پشاور کا دیگر عملہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے قیصرہ ریاض کی طرف سے اے پی ایس اور دیگر عملے کے ساتھ ناروا سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہیں عملے کا کہنا ہے۔قیصرہ ریاض اے پی ایس ملازمین اور دیگر عملے سے ڈبل ڈیوٹی لیتی ہے ملازمین کو قسم قسم حربوں سے تنگ کر رہی ہیں جو ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے عملے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو ضیاء الرحمن، ڈی جی اے پی ایس صدیق الرحمن سے مطالبہ ہے کہ اے پی ایس ملازمین کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر اے پی ایس قیصرہ ریاض کی طرف سے جاری ناروا سلوک پر ایکشن لیں اور ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں



