اہم خبریںپاکستان

نگران وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔

نگران وزیراعظم نے عوام کے سخت ردعمل کے بعد بجلی کے بھاری بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں کو تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسروں کے مفت یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے، اس حوالے سے کراچی، راولپنڈی، ملتان، گوجرانولہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہوگئے، غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بھاری بل جمع کرائے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹیکس بھی ختم کیا جائے۔

دوسری جانب تاجروں نے بھی بجلی کے بھاری بلز اور ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You