اہم خبریںپاکستان

”مہمان نوازی کا شکریہ” انڈین وزیرخارجہ جے شنکر انڈیا واپس روانہ

بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس بھارت روانہ ہو گئے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد سے واپس روانہ ، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان حکومت کی مہمان نوازی کا شکریہ۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے اسلام آباد سے واپس انڈیا روانگی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر منگل کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں انڈیا کی نمائندگی کی۔

جے شنکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان دورے کے دوران مصروفیات کی تفصیلات شیئر کرتے رہے جن میں ان کی اسلام آباد آمد پر استقبال اور ایس سی او کے دوران سائڈ لائن ملاقاتوں کی تصاویر بھی شامل تھیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You