اہم خبریںپاکستان

ایس سی او اجلاس کی صدارت اعزاز ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس کی صدارت کرنا ایک اعزاز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی نیشنل سٹیٹمنٹ میں ایس سی او کی جانب سے علاقائی استحکام میں تعمیری کردار کی عکاسی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون، اقتصادی اکٹھ، موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے خلاف اقدامات کا احاطہ کیا گیا، کثیر الجہتی تعاون اور عالمی اقتصادی نظام کی اصلاحات پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی قوانین کے برعکس یکطرفہ سخت اقدامات کی حوصلہ شکنی کی گئی، پُر امید ہوں کہ مل کر ایس سی او ریجن کے عوام کے لئے روشن مستقبل تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You