انٹرنیشنلاہم خبریں

معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

کراچی: معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے، دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے، سراج قاسم تیلی کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر تھے۔

معروف تاجر رہنما سراج قاسم اہلخانہ کے ہمراہ دبئی گئے ہوئے تھے۔ دو روز قبل ان کی طبعیت خراب ہوئی، جس کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ سراج قاسم تیلی مختلف ایسوسی ایشنز کے چیئرمین رہے، ان کا شمار کراچی کے بڑے تاجر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

مرحوم کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، سینیئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You