پنجاب

مسیحی قیدیوں کیلئے جیلوں میں کرسمس تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے مسیحی قیدیوں کیلئے صوبہ بھر کی جیلوں میں کرسمس کی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مسیحی قیدیوں کیلئے کرسمس تقریبات کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دیں، مسیحی قیدیوں کیلئے تمام جیلوں میں خصوصی کرسمس دعائیہ تقاریب ہوں گی، پنجاب بھر کی جیلوں میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹے جائیں گے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی قیدیوں کی اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کا اہتمام ہوگا، تمام مسیحی قیدیوں کو کرسمس کے موقع پر گھر کے کھانے کی بھی اجازت ہوگی، جیل حکام کی جانب سے بھی کرسمس پر خصوصی کھانا پیش کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ نے مذہبی جذبات کی تکریم کیلئے مسیحی قیدیوں کو تحائف پیش کرنے اور تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات پر من و عن عمل کی ہدایت کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You