صحت

مرکزی صدر HDA پاکستان سے مرکزی نائب صدر کی اہم تنظیمی ملاقات، 25 اکتوبر کے سالانہ پروگرام

*مرکزی صدر HDA پاکستان سے مرکزی نائب صدر کی اہم تنظیمی ملاقات، 25 اکتوبر کے سالانہ پروگرام کی تیاریوں پر مشاورت*ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDA پاکستان*

اسلام آباد (پریس ریلیز) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (HDA) پاکستان کے مرکزی صدر محترم ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صاحب سے مرکزی نائب صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر منور رؤف نے آج HDA پاکستان ہیڈ آفس میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں تنظیمی امور، تنظیم کی آئندہ کی حکمت عملی اور 25 اکتوبر 2026 کو بمقام نور میرج ہال، غوری ٹاؤن اسلام آباد میں منعقد ہونے والے HDA پاکستان کے سالانہ پروگرام و افتتاحی تقریب کی ترتیب اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹر منور رؤف نے بہاولپور کی قدیم ثقافتی روایت کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر محترم ڈاکٹر رمضان جنجوعہ صاحب کو بہاولپور کی مشہور اجرک بطور ثقافتی تحفہ پیش کی، جسے صدر محترم نے نہایت مسرت اور تشکر کے ساتھ قبول کیا۔

مرکزی صدر ڈاکٹر رمضان جنجوعہ صاحب نے کہا کہ HDA پاکستان ہومیوپیتھی کی ترقی و ترویج اور معالجین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار مزید فعال طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔

آخر میں ڈاکٹر منور رؤف نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہماری تنظیم کو ہومیوپیتھی کی خدمت میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

*جاری کردہ:*
شعبہ نشرو اشاعت
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (HDA) پاکستان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You