اہم خبریںخیبرپختون خواہ

مردان کے مدرسے میں تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ

بچوں کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، کئی بار بدفعلی کی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

مردان: خیبر پختوخوا کے شہر مردان میں مدرسے کے بچوں سے زیادتی کے شرم ناک اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے تین بچوں کی شکایت پر مدرسے کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

نیوز کے مطابق مردان کے مدرسے میں تین بچوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مدرسے کا ڈرائیور کامران ملوث نکلا۔ پولیس کے مطابق مدرسہ کے سوزکی ڈراٸیور نے تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کی اور بچوں نے خود اس حوالے سے بیان دیا ہے، متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈراٸیور کامران نے ہمارے ساتھ کٸی بار بدفعلی کی، اس جرم پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور تھانہ شیخ ملتون میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You