اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

یہ کائنات اگرچہ بےانتہا وسیع اور عظیم ہے

یہ کائنات اگرچہ بےانتہا وسیع اور عظیم ہے،

جس میں ارب ہا ارب کہکشائیں ہیں، اور پھر ہر کہکشاں میں اربوں کھربوں ستارے اور سیارے ہیں اور ان ارب ہا ارب کہکشاؤں کا ہر ایک ستارہ اپنے دوسرے ستاروں سے اربوں کھربوں کلومیٹر دور واقع ہے۔ پھر ہر ایک کہکشاں دوسری کہکشاؤں سے ارب ہا ارب کلومیٹر دور ہے۔

زیر نظر تصویر میں زرد دائرے میں ہماری "قریب ترین” کہکشاں "اینڈرومیڈا” کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بذات خود دو ارب ارب کلومیٹر وسیع ہے، اور یہ ہم سے 23328,000,000,000,000,000 کلومیٹر یعنی 23 ارب ارب کلومیٹر دور ہے! اتنی عظیم الشان کہکشاں بھی ہم سے قریب ترین ہونے کا اعزاز رکھنے کے باوجود اپنے اس عظیم الشان فاصلے کی بنا پر ہمیں آسمان میں محض ایک ستارے کی مانند دکھائی دیتی ہے۔

اپنی اسی "قریب ترین” کہکشاں تک اگر ہم روشنی کی رفتار سے بھی پہنچنا چاہیں تو بھی ہمیں 25 لاکھ سال لگیں گے۔ ورنہ موجودہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہمیں 3 ارب 75 کروڑ سال سے کم تو کسی صورت نہیں!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You