کالم/مضامین

عنوان: سندھ حکومت کا ممبران کراچی پریس کلب کیلئے نئے اعلانات

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: سندھ حکومت کا ممبران کراچی پریس کلب کیلئے نئے اعلانات

پاکستان پپپلز پارٹی جب جب سندھ حکومت میں برجمان ہوئی تب تب پاکستان پپپلز پارٹی سے بننے والی صوبائی حکومتوں نے صحافی برادی کیلئے جہاں سالانہ فنڈ جاری رکھے وہیں ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت دیگر امور کو حل کرنے میں اپنا مثبت بھرپور کردار ادا کیا۔ کراچی پریس کلب کے حالیہ الیکشن 2021 میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد دینے کیلئے بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کراچی پریس کلب پہنچے اور نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیا ہے اور جائز مطالبات کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں ہیں۔ انھوں نے وفاقی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر گھبراہٹ کا شکار ہے جو ہم میڈیا پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ استعفے آخری آپشن کے طور پر استعمال کریں گے جبکہ حکومت کا انجام لکھا جاچکا ہے اس کا جلد خاتمہ ہوگا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مچھ میں ہونے والا سانحہ بین الاقوامی سازش ہے، ہاکس بے بلاک ٹو سے تعلق رکھنے والے دو سو دس متاثرین کو پلاٹ کی فراہمی کیلئے فوری  اقدامات کیئے جائیں گے اور ہاکس بے صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب  کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت اور کراچی پریس کے  نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکرٹری رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، خازن وحید راجپر، گورننگ باڈی کے ارکان، سابق صدر امتیازخان فاران ، عامرلطیف سعید سربازی سمیت دیگر موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافیوں کے جائز مطالبات کےحل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر دور میں صحافیوں کے شانہ بشانہ رہی ہے ۔صحافیوں کی بہتری کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کریںگے ۔ بلاول بھٹو کے بھی احکامات ہیں کہ صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر بلدیات کو ہدایت کی کہ ہاکس بے بلاک ٹو کے دو سو دس متاثرین کو پلاٹ کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، ہاکس بےصحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور ٹینڈر پراسس فوری طور پر شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے بھی بیس بٹا اسی کا فارمولا برقرار رہے گا ۔ کراچی پریس کلب کو گرانٹ پہلے ہی فراہم کردی ہے۔ کراچی پریس کلب کی لیز سمیت دیگر مسائل کو بھی جلد حل کردیا جائے۔صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر شاہ نے کہا کہ نئے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت کیجانب سے منظور کردہ کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم میں بھی صحافیوں کو گھر فراہم کرنے کی کوشش کریں گے تاہم صحافی وفاقی حکومت کی اعلان کردہ ہاؤسنگ اسکیم سے بھی فائدہ اٹھائیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید صحافی کے ورثا کے ساتھ مل کر کمیٹیاں بنائی ہیں۔ لواحقین سے رابطے میں ہیں۔ جلد قاتلوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے سندھ حکومت اور صحافیوں کے درمیان کوآرڈینیشن کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جس میں کراچی پریس کلب کی جانب سے وحید راجپر شامل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ یہ لکھا جا چکا ہے کہ حکومت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔ استعفے آخری آپشن ہیں  وقت آنے پر پتہ چل جائے گا۔ ناصرحسین شاہ نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز والوں سے ہمیشہ کہا ہے کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں دیں اور بقایاجات کی بھی جلد ادائیگی کریں۔انہوں نے کہا کہ مچھ کا سانحہ بین الاقوامی سازش ہے۔ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ  پاکستان میں جھگڑے  اور دہشت گردی ہو تاہم پاکستان میں رہنے والے تمام لوگ متحد ہیں۔ وزیر اعظم انسانی ہمدردی کیلئے سانحہ مچھ لواحقین کے پاس پہنچ جائیں۔ وہ اپنے پیاروں میتوں کے ساتھ سخت سردی میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے دینا ان کا حق ہے مگر درخواست ہے کہ ایک راستہ ٹریفک کیلئے انسانی ہمدردی کیلئے چھوڑ دیں۔ مظاہرین کے علماء سے اپیل کرتا ہوں کہ دھرنے کے کچھ راستے کھول دیں تاکہ ایمبولینس کو مریضوں اور آکسیجن کی سپلائی کیلئے دشواری نہ ہو۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You