کالم/مضامین

عنوان: اے پاکستانیو!! غفلت سے باہر نکل آؤ

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: اے پاکستانیو!! غفلت سے باہر نکل آؤ

احادیث میں قرب قیامت کی نشانیوں میں واضع طور پر بیان دیدیا تھا کہ آخیر وقتوں میں مسلمان کثیر تعداد میں ھونے کے باوجود نااتفاقی, بے ایمانی اور عیش و عشرت و تعائش دنیا میں اس قدر کھوجائیں گے کہ انہیں اپنے ایمان کے ضائع ھونے کا احساس نہ رھے گا۔ اس بات کی بھی طرف اشارہ دیا گیا تھا کہ جہاد جو دین محمدی کی اساس و بنیاد ھے اس کی اہمیت و افادیت کو بھلا کر فراموش کربیٹھیں گے۔ یہودیوں دجالی قوتوں کے سہولتکار بنکر اپنے ہی مسلمانوں کا ناحق خون بہائیں گے اور عربوں کی اشرفیہ کے متعلق کہدیا کہ انکی ہلاکت یقینی ھے اور یہ سب عرب ممالک یہود و نصارا کے زیر اثر مغلوب ہوجائیں گے۔ انکی معاشی معاشرتی اور ریاستی اختیارات پر قابض ہوکر دین اسلام کو ڈھانے کی کوشش کریں گے مگر مشرقی اسلام جنمیں پاکستان افغانستان آذربائیجان اور ایران کے مجاہدین افواج پاکستان کیساتھ آخری معرکہ غزوہ ھند میں جہاد کرتے ھوئے ہندوستان سمیت بنگلہ دیش سری لنکا بھوٹان مالدیپ برما اور دیگر خطے پاکستان کے ماتحت تسلط میں آجائیں گے لیکن اس وقت یہودی اور دجالی کارفرماؤں نے عرب مملکت کو زیر اثر کرنے کیلئے عمل تیز کردیئے ھیں کیونکہ یہودی گریٹر اسرائیل کیلئے ہر حربے استعمال کررہا ھے۔۔۔ معزز قارئین! بیروت کے بعد یو اے ای کی عجمان مارکیٹ اور عراق کے وئیر ہاؤسز میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی، ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں آگ لگنے سے پہلے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ یہ سب کچھ محض اتفاق نہیں ہے ہر گز اتفاق نہیں ہے سب کچھ طے شدہ ہے آخر کیوں معاشی لحاظ سے اہم مقامات کو تباہ کیاجا رہا ہے؟ کچھ سمجھے۔۔۔ خدارا میرے پاکستانیو متحد ہو جاؤ، چھوڑ دو سیاسی وابستگیاں صرف پاکستانی بن جاؤ، ایک پاکستان کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالو، دنیا بھر کے دشمن ایسی ہی آگ لگانے کو بیتاب ہیں، تب ہی پاک فوج کیخلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں ۔اپنی افواج کی قدر کرو ورنہ اللہ پاک نہ کرے یہود و نصاریٰ ہمارے باقی مسلم دنیا سے کہیں بڑے دشمن ہیں اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ہمارا حشر ان سے ہزار گنا زیادہ برا ہوتا، پاک فوج اور پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش سے اب کنارہ کرلیں خدارا حالات کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ ھمارے تمام سیاست دان اچھی طرح جانتے ہیں کہ ھم اور ھماری قوم حالت جنگ میں ھے اور یہ سلسلہ غزوہ ھند تک جاری رہیگا۔ بھارت امریکہ اور اسرائیل کی سپورٹ پر پاکستان کو سیاسی سماجی اقتصادی مذہبی اور سیکیورٹی پر بھی ظاہری و باطنی اخلاقی و جنگی گو کہ ہر محاذ پر حملہ کرنے سے باز نہیں آئیگا ایسی صورت میں ھم پاکستانی اپنی افواج اور مجاہدین اسلام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہ کر دشمنانان اسلام اور پاکستان کو پیغام دیں کہ ھم پر اگر میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو آنکھ پھوڑ دیں گے یہ اسی وقت ممکن ھوسکتا ھے کہ جب ھم سب ذمہداری کیساتھ آپس کے اختلافات بھلا کر ایک قوم بن جائیں۔

الله پاکستان کا حامی و ناظر رھے آمین ثما آمین

کالمکار: جاوید صدیقی

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You