کالم/مضامین

عنوان:الله سے بہترین حسنِ ظن اور گمان

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان:الله سے بہترین حسنِ ظن اور گمان

اعمالِ صالحہ کیساتھ رب سے اچھے گمان کا جذبہ اور یقین پختہ ہوجاتا ھے۔ کوئی بھی مسلمان مومن مرد و عورت اس بات پر یقین اعتماد اور پختگی کیساتھ اقرار نہیں کرسکتے کہ ان سے دانستہ و غیر دانستہ گناہ اور غلطی نہ ہوئی ہیں انسان کے ساتھ نفس امارہ منسلک ھے یقیناً کہیں بھی کبھی بھی نفس کے دھوکے اور بہکاوے میں انسان ضرور آئیگا لیکن دوسری جانب نیک اور صالحہ بندوں اور بندیوں کا عمل رہتا ھے کہ وہ اپنی سرزشت پر الله سے فوری معافی طلب کرلیتے ہیں بیشک الله بہت معاف اور درگزر کرنے والا ھے۔ معزز قارئین!! ہر مسلمان جس کے دل میں رتی برابر بھی ایمان ھو وہ رب سے کس قدر گمان رکھتے ہیں ذرا ملاحظہ فرمائیے!! ایک عربی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے اس نے کہا پھر کہاں جائیں گے ؟؟؟ کہا گیا کہ الله کے پاس !!عربی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ہےالله کے یہاں سے پائی ہے پھراس سے ملاقات سے کیا ڈرناکس قدر بہترین حسنِ ظن ہےاپنے الله سے۔ایک بزرگ سےپوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کی دعا قبول کی جاتی ہے ؟؟؟ بزرگ نے جواب دیا نہیں، مگر میں اس کو جانتا ہوں جو دعائیں قبول کرتا ہے کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے۔۔ ابن عباسؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟؟؟ آپ نے فرمایا کہ *” الله "* رب کعبہ کی قسم پھر تو ہم نجات پاگئے، بدو نے خوشی سے کہا کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے اپنے رب سے۔۔۔ ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اسکی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میراحساب آپکےحوالے کردیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟؟؟ ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ہوئے معاف کردوں گی۔۔ اماں جان الله پاک آپ سے بڑھ کررحیم ہے پھر اس کے پاس بھیجتے ہوئے یہ رونا کیسا؟؟؟ کیا ہی بہترین گمان ہے اپنے رب کے بارے میں۔۔ الله پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ہوئے فرمایا ہے، *{ وخشعت الأصوات للرّحمٰن }*
*” اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے”* اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ *” جبار "* کے سامنے بلکہ اپنی *صفتِ رحمت* کا آسرا دیا ھے
یاالله ہمیں دنیا قبر حشر آخرت میں ہمیشہ اپنے فضل و کرم کے سائے میں رکھنا ۔
آمین یا رب العا لمین ۔۔۔ معزز قارئین!! نہ زمانہ بدلے گا اور نہ ہی لوگ بدلیں گے وقت کے ساتھ ساتھ دین سے دوری اور دنیا سے رغبت بڑھتی جائیگی البتہ آٹے میں نمک کے برابر کچھ الله کے ایسے بھی بندے ہونگے جو صرف الله کی رضا و خوشنودگی کیلئے اپنے عمل صالحہ کیساتھ حقوق العباد میں اس قدر مگن رہیں گے کہ ان کے نافع ھونے سے الله زمین پر بسنے والوں پر سنگین غلطیوں کے باوجود درگزر کرتا رہے گا بیشک الله کے پسندیدہ بندوں پر ہی سخت ترین آزمائشیں آتی ہیں تاکہ وہ صبر و شکر کیساتھ ہر آزمائش کو پار کرسکیں بے صبرے اور ناشکروں سے آزمائش اٹھالی جاتی ہیں کیونکہ ہر آزمائش کے بعد الله اپنے کامیاب بندے کیلئے بیش بہا انعامات اور مقامات عطا کرتا ھے بیشک توکل الله و توکل الرسول ہی اصل کامیابی ھے۔ الله ہمیں

*انعمت علیھم* کی صف میں شامل رکھے آمین ثما آمین

کالمکار: جاوید صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You