انٹرنیشنلاہم خبریں

عالمی امن کیلئے پاک فوج جانوں کی صورت میں قیمت ادا کر رہی ہے:برطانوی ہائی کمشنر

لاہور: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ طالبان، حقانی گروپ اور دوسری تنظیموں کو قابو کریں، افغانستان میں دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک بھی ہے۔

جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں، یوکرین کی تعمیرِ نو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے، پاکستان میں ماہر افرادی قوت یوکرین کی تعمیرِ نو کے لیے وہاں کام کرسکتی ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد جماعتوں کی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔

جین میریٹ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے آدھے حصے میں انسانی صورتحال اور خاص طور پر خواتین کو حقوق نہ دئیے جانے پر تشویش ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You