اہم خبریںگجرات

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔گزشتہ دو روز کے دوران 32منشیات فروشوں کو گرفتار

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔گزشتہ دو روز کے دوران 32منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 22کلو گرام چرس برآمد کی گئی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے۔منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے تمام سرکل ہائے میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 32منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22کلو گرام چرس،500گرام آئس اور 83لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے تین پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You