اہم خبریںپاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بناء پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں آپریشن کیا یہ آپریشن گزشتہ رات کیا گیا اور خفیہ معلومات کی بناء پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بناء پر کیے گئے آپریشن میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشتگرد کمانڈر رحمت الیاس خالد سمیت دو دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگرد کمانڈر رحمت عرف خالد بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈر اغواء برائے تاوان، بھتہ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بناء پر ہونے والے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہزاد رضا مادرِ وطن پر قربان ہو گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You