اہم خبریںخیبرپختون خواہ

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوم گراؤنڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ن لیگ کے امیدوار نے 21122 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 17023 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

الیکشن ہارنے کے بعد پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کے ہدایت کی گئی ہے۔

پی کے 63 الیکشن کے دوران صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی تھی۔ جس کی بناء پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ لیاقت خٹک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You