حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ
اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران قبضہ مافیا سے 170 کنال 10 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے،
واگزار کرائی جانیوالی زمین کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے، یہ تفصیلات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتائیں. انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس کی قیادت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی ٹیم نے موضع بٹر میں کاروائی کی اور مختلف افراد کے زیر قبضہ 121 کنال 19 مرلے زرعی اراضی سے ناجائز قبضہ ختم کر کے باونڈری کے نشانات لگا دیے گئے، واگزار کرائے گئے رقبہ کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے. اے ڈی سی ریونیو سید نذارت علی نے بتایا کہ دوسری کاروائی موضع کھوڑی تحصیل گجرات میں کی گئی جہاں اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر کی قیادت میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس ٹیم نے 48کنال 11 مرلے رقبہ واگزار کروا لیا، مذکورہ رقبہ کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے. دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کامیاب کارروائی پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور ان کی ٹیموں، ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے، اور واضع کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں میں ملوث افراد، انکی معاونت کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت تادیبی و انضباطی کاروائی بھی عمل میں لائی جاۓ گی۔ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جاۓ گا
رپورٹ:عادل پروز کرائم رپورٹر پنجاب