اہم خبریںپنڈدادنخان

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اور عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کے احکامات پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

اس موقع پر سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ و انچارج چوکیات پنڈدادنخان سرکل اور تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے مسائل / شکایات کو سنا اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہیکہ جو لوگ ہیڈ کوارٹر دور ہونے کہ وجہ سے میرے دفتر نہیں آسکتے ان کے مسائل خود آکر سنوں اور حل کروں

کرائم کنٹرول اور قائمِ امنِ عامہ پولیس کا بنیادی فرض ہے

اس موقع پر عوام سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ بھی پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے ٹھیکری پہرے کا بندوبست کریں

پولیس کا کام نہ صرف ملزمان کو گرفتار کرنا ہے بلکہ بذریعہ عدالت سزا دلوانا بھی ہے اگر علاقہ میں کوئی جرم قابل دست اندازی پولیس سرزد ہو رہا ہے تو اس کی نشاندہی کریں نشاندہی کرنےوالے شخص کی خفاظت کی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں

اس موقع پر مسماۃ صائمہ طاہر ساکن محلہ تیلیاںوالا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم ، طارق محمود ولد نور الہیٰ ساکن دھریالہ جالپ، محمد طعیب ولد ناصر اقبال ساکن تحصیل پنڈدادنخان، ساجد محمود ساکن ڈھڈی پھپھرہ، تصور حسین ساکن پنڈی سید پور، محمد اکرم ولد محمد بخش ساکن دھریالہ جالپ، محمد سلیم ولد محمد صدیق ساکن چک دانیال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم، گلزار احمد ساکن پنڈدادنخان، مصطفیٰ احمد صدر انجمن ِ تاجران پنڈدادنخان وغیرہ نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم کو پیش کیے جنہوں نے نہ صرف ان مسائل کو سنا بلکہ ان کے حل کے لیے موقع پر ہی DSP سرکل پنڈدادنخان و ایس ایچ اوز سرکل پنڈدادنخان کو احکامات جاری کیے

ڈسٹرکٹ پویس آفیسر نے کہا کہ میں آئندہ جلد دوبارہ تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کروں گا۔ اور اس بار میری ترجیح دہاتی علاقہ ہو گی

کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP پنڈدادنخان سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ,انچارج چوکیات سرکل پنڈدادنخان اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فورشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنانے کے احکامات جاری کیے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You