شادی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو چاند پر تین ایکڑ زمین تحفے میں دیدی

دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر شوہر نے اپنی بیوی کو شادی کی سالگرہ پر چاند کی تین ایکڑ زمین تحفے میں پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں محبوب کے لیے آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی صرف باتیں کی جاتی تھیں لیکن اب بیویوں کو چاند پر زمین بطور تحفہ دی جانے لگی ہے۔
بھارت کے شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر اجینا نے اپنی بیوی سپنا اجینا کو شادی کی سالگرہ پر چاند کی تین ایکڑ زمین بطور تحفہ پیش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: نہتے سائنسدان نے شیر کو گھونسے مار کر زندگی کی جنگ جیت لی
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو شادی کی آٹھویں سالگرہ پر بیوی کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتا تھا اسی خواہش کی تکمیل کے لیے چاند پر زمین خرید کر بیوی کے نام کر دی۔
دھرمیندر اجینا کے مطابق دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔
بھارتی شہری نے امریکی شہر نیویارک میں واقع لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے یہ پلاٹ خریدا جس کی خریداری میں انھیں ایک سال کا عرصہ لگا۔
یہ بھی پڑھیں: دس گھنٹے تک برفباری میں پھنسنے والا شخص معجزاتی طور پر بچ گیا
دھرمیندر کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کیونکہ میں راجھستان میں چاند پر زمین خریدنے والا پہلا شوہر ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صہیب بھی بیوی چاند پر ایک ایکڑ زمین بطور تحفہ پیش کر چکے ہیں۔