اہم خبریںپاکستان

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں خفیہ آپریشن،فائرنگ کےتبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا آواران کے علاقے گوارگو میں خفیہ آپریشن کرکے دہشتگردوں کی کمین گاہ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں امن کے 10 دشمن مارے گئے، ان کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعنہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ آپریشن کیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ میں ملوث تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 20 دسمبر کو بلوچستا کے علاقے آواران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک اقبال شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آواران میں فورسز کی دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا تھا۔ فورسز نے جٹ بازار میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انھیں فوری طبی امداد کے کراچی منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You