سندھ

*سیوریج لائنوں کی فوری بحالی کا مطالبہ*

*سیوریج لائنوں کی فوری بحالی کا مطالبہ*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان کے آفس میں سینئر جرنلسٹ و رپورٹر جاوید صدیقی سے ملاقات کے دوران ایکبار پھر چیئرمین نے بتایا کہ بلاک این کے مکینوں کو درپیش سیوریج مسائل کے فوری حل کیلئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی توجہ اس بابت مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ناصر سوئیٹس سے کے سی سی اے اسٹیڈیم تک سروس روڈ پر سیوریج لائن کی خراب حالت اور برساتی نالے کی تعمیر کے دوران گلیوں کے سیوریج کنکشن منقطع ہونے کے باعث علاقے میں شدید مشکلات پیدا ہوگئیں ہیں جس سے گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث عوام کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ چیئرمین عاطف علی خان نے وزیر بلدیات ، میئر کراچی سمیت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکینوں کے سیوریج کنکشنز کو ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کیا جائے تاکہ عوام کو اس سنگین پریشانی سے نجات مل سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You