صحت

منکی پاکس کے سیمپل صرف قومی ادارۂ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں: حکام

ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے سیمپل صرف قومی ادارۂ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز پمز میں منکی پاکس کی مشتبہ مریضہ کا ٹیسٹ اسلام آباد کی نجی لیبارٹری سے کروایا گیا، نجی لیبارٹری نے خاتون کے ناک اور گلے کا سیمپل لیا جو کہ غلط طریقۂ کار ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ منکی باکس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل جِلد پر موجود دانوں اور زخموں سے لیے جاتے ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے سیمپل صرف قومی ادارۂ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You