سوہاوہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس الیکشن 2023/2024

سوہاوہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل سرپرست اعلی راجہ محمد شیراز کیانی(UK )،سرپرست سید عنصر شاہ گیلانی(UK), چیرمین ندیم یوسف بوبی، بابر کیانی صدر اورمحمدعثمان کیانی جنرل سیکرٹری منتخب
سوہاوہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس الیکشن 2023/2024
چیرمین ندیم یوسف بوبی جبکہ بابر کیانی صدر محمد عثمان کیانی جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری ملک محمد اشفاق منتخب ہو ئے۔
فیصل جنجوعہ وائس چیئرمین ، سنئیر نائب صدر ساجد محمود اعوان اور ضیاء شاہ کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا
دیگر تنظیمی عہدیداران میں انفارمیشن سیکرٹری امداد احمد چوہان، جوائنٹ سیکرٹری سید اسد شاہ۔ ،رانا حمزہ کو آفس سیکرٹری اور جمیل احمد کیانی کو چئیرمن مصالحتی کونسل منتخب کر لیا گیا
اجلاس میں منتخب عہدیداران سمیت سوہاوہ پریس کلب کے ممبران ڈاکٹر آصف کیانی،فدا شاہ،پروفیسر جواد احمد جواد،مشرف کیانی شریک ہوئے
سوہاوہ پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر بابر کیانی نے تمام دوستوں کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوہاوہ پریس کلب شہر اور شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا بابر کیانی نے مزید کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں تمام صحافی میرے لئیے ایک فیملی کی حیثیت رکھتے ھیں۔اور بھائی ہیں۔ میں صحافت اور صحافی کی بقاء کے لئے بطور صدر اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔
میرے عرصہ صدارت میں اگر کسی بھی صحافی کیساتھ محکمانہ زیادتی یا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ میرے لئے ناقابل برداشت ھوگا۔
تمام دوستوں کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ھوں۔
نوٹ
اسکے علاؤہ ہمارا کوئی عہدیدار یا ممبر نہیں ہے۔
تمام سرکاری وغیر سرکاری ادارے نوٹ فرما لیں۔
محمدعثمان کیانی
جنرل سیکرٹری سوہاوہ پریس کلب




