
سوہاوہ شہر کچرا کنڈی میں تبدیل انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں، جگہ جگہ لگے کچرے اور گندگی کے انبار غافل انتظامیہ کا منہ چڑھانے لگے
سوہاوہ تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
سوہاوہ انتظامیہ کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے سوہاوہ شہر کا نظام قابل رحم ہو چکا ہے، نا ہی پانی نا بجلی اور نا ہی صفائی کا کوئی انتظام جگہ جگہ پڑے کچرے کے یہ ڈھیر عوام کلیے وبال جان بن گئے شہری شدید پریشان انتظامیہ خاموش تماشائی منہ چڑھاتے کچرے کے یہ ڈھیر چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کے اس شہر کا کوئی وارث نہیں گندگی کی وجہ سے پریشان شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوہاوہ کے شہریوں کے حال پر رحم کریں اور سخت احکامات جاری کریں تاکہ غفلت کی نیند میں سوئی ہوئی سوہاوہ کی انتظامیہ جاگ سکے.
سوہاوہ: مشرف کیانی سید علی