اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ:چکوال موڑ تا ڈہوک الف جی ٹی روڈ خونی روڈ میں تبدیل، ملحقہ

سوہاوہ:چکوال موڑ تا ڈہوک الف جی ٹی روڈ خونی روڈ میں تبدیل، ملحقہ آبادی کا سیوریج کا پانی جی ٹی روڈ پر آنے سے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں،

کئی بار مقامی انتظامیہ کی توجہ اس مسئلے کی جانب دلائی گئی مگر مسئلہ جوں کا توں قائم ہے، وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے باوجود بھی کوئی حل نہیں نکالا جاسکا،

اس مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے، عوامی مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چکوال موڑ سے ڈہوک الف تک کے علاقہ میں جی ٹی روڈ پر سفر کرنا جہاں گاڑیوں والوں کے لئے نقصان کا باعث بن رہاں ہے وہیں موٹرسائیکل سواروں کے لئے موت کو دعوت دینے کے مترادف ہوچکا ہے۔ فوجہ فاونڈیشن سکول کے کونے سے لیکر ڈہوک الف تک کی ملحقہ آبادی کا سیوریج کا پانی جی ٹی روڈ پر آنے سے انتہائی پھسلن ہوچکی ہے

اور چھوٹے بڑے متعدد گڑھے بھی بن چکے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ متعدد حادثات رونما ہورہے ہیں۔ میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی توجہ بار بار اس مسئلے کی جانب دلانے کی کوشش کی گئی مگر مقامی انتظامیی کی عدم دلچسپی کے باعث مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ شہریوں کی جانب سے وزیراعظم سیٹزن پورٹل پر بھی شکایت درج کرائی گئی جس پر سیکریٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس نے چیف انجینئر ہائی ویز (شمالی) کو احکامات جاری کئے اور انہوں نے آگے سپرنڈنٹ انجینئر ہائی ویز (شمالی 2) راولپنڈی کو اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایات جاری کہیں مگر تاحال مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا۔ عوامی حلقوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرکے حادثات کی روک تھام کو ممکن بنایا جائے۔

رپورٹ:(مشرف کیانی)

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button

I am Watching You