اہم خبریںسوہاوہ

سوھاوہ میں تعینات ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کی منتھلیاں فِکس

سوھاوہ۔تحصیل سوھاوہ میں تعینات ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کی منتھلیاں فِکس۔عطائی ڈاکٹروں نے گھر گھر دوکانیں سجا لیں۔ڈپٹی کمشنر جھلم اور سی ای او ھیلتھ نوٹس لیں۔عوامی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔

ضلع جھلم کی تحصیل سوھاوہ میں تعینات ڈرگ انسپکٹر وقار شاہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر سوھاوہ ڈاکٹر عمیر خالد کی عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوروں سے منتھلیاں لینے کا انکشاف ھوا ھے۔محکمہ صحت کے تحصیل سوھاوہ میں انچارج ڈاکٹر عمیر خالد کا سروس ریکارڈ انتہائی خراب ھے۔وہ اپنے ھوم سٹیشن پر عرصہ دراز سے تعینات ھیں ۔اور مکمل طور پر سیاسی ٹاؤٹ اور پالشی بن چکے ھیں۔جبکہ وقار شاہ ڈرگ انسپکٹر بھی بدنام زمانہ ھے۔وہ میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ اور نشہ آور ادویات اور ٹیکوں کی فروخت روکنے میں مکمل طور پر ناکام ھے۔دونوں افسران نے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل سٹوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ھے۔تحصیل بھر کے درجنوں دیہاتوں میں لاتعداد جعلی عطائی ڈاکٹر قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رھے ھیں ۔آۓ روز انسانی جانیں ضائع ھو رھی ھیں۔جبکہ اس گھناؤنے کام کو روکنے کے بجاۓ ڈپٹی کمشنر جھلم اور سی ای او ھیلتھ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ھیں۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You