انٹرنیشنلاہم خبریں

سعودی عرب کا عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ

سعودی عرب کا عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ۔

اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان

مناما(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 22رکنی عرب لیگ کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔بحرین میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے،عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی عالمی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You