اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف۔

ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کی مختلف پرائیویٹ اسپتالوں میں چھاپے مارے گئے۔ایف آئی اے حکام

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کی سرکاری ادویات فروخت کرنے کے معاملے پر کارروائے کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ادویات کے فروخت میں ملوث لیڈی ریڈنگ اسپتال کے تین ملازمین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے، ملزمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کی مختلف پرائیویٹ اسپتالوں میں چھاپے مارے گئے اس دوران دو نجی میڈیکل اسٹوروں کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You