اہم خبریںپاکستان

سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعوی، 4 سال گزر گئے، بھارت ثبوت فراہم نہ کر سکا

اسلام آباد: سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوے کو چار سال گزر گئے لیکن بھارت آج تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے خود زمینی حقائق دیکھ کر 2016ء میں ہی بھارت کے جھوٹ کو پول کھول دیا تھا۔

بھارتی فوج نے 28 ستمبر 2016ء کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستانی سرزمین پر سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کیا اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے میڈیا کے ذریعے اس پر خوب شادیانے بھی بجائے گئے۔

پاکستان نے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کرتے کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو ایل او سی کے ان تمام مقامات کا دورہ کرا دیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے خود زمینی حقائق دیکھ کر رپورٹنگ کی اور بھارت کے جھوٹ کو پول کھول دیا۔

حقائق کے مطابق 28 ستمبر 2016ء کو ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی افواج کی شدید فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 8 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی پوسٹیں بھی تباہ ہوئیں۔

پاکستان نے بعد میں انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فوجی بابو لال کو واپس بھیج دیا تھا۔ پاکستان آج چار سال بعد بھی اس انتظار میں ہے کہ بزدل دشمن نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا کوئی ایک ثبوت تو دے لیکن بھارت نے مزید ذلت سے بچنے کے لیے چپ سادھ لی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You