سندھ
سال نو کے موقع پر ہواٸی فاٸرنگ سے اجتناب کریں* ایس ایس پی ضلع کورنگی حسن سردار نیازی

کراچی(اسٹاف رپورٹ)
سال نو کے موقع پر ہواٸی فاٸرنگ سے اجتناب کریں* ایس ایس پی ضلع کورنگی حسن سردار نیازی ۔
نٸے سال کی آمد کے موقع پر خوشیاں مناتے ہوئے دوسروں کا بھی خیال رکھیں،نٸے سال کی رات 31 دسمبر پر ہواٸی فاٸرنگ سے گریز کریں اور امن پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں،
ہوائی فائرنگ قانونً جرم ہے اپنی خوشی منانے کے لئے دوسروں کی زندگیاں داؤ پر مت لگائیں،
اس فعل سے اجتناب کریں نئے سال کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ خوش آمدید کریں،ہوائی فائرنگ کرنے سے کوئی بھی شہری جاں بحق اور زندگی بھر کے لئے مفلوج بھی ہوسکتا ہے،
نٸے سال کی رات ہواٸی فاٸرنگ کرنے والے شخص پر دفعہ 337H2 اور 324 اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا، لہٰذا امن پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں اور *ہوائی فائرنگ* سے مکمل طورپر گریز کریں،
ایس ایس پی ضلع کورنگی
حسن سردار نیازی