اہم خبریںبلوچستان

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی بلوچستان سے سینیٹر منتخب

سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی بلوچستان سے سینیٹر منتخب۔

خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلزپارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 9 سینیٹرز  بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جن میں آزاد امیدوار  سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  بھی شامل ہیں۔جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے۔جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔جے یو آئی ف کے احمد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You