انٹرنیشنلاہم خبریں

حماس ملٹری کمانڈرکی مسلمانوں سے فلسطین کی جانب سے مارچ کی اپیل

حماس ملٹری کمانڈرکی مسلمانوں سے فلسطین کی جانب سے مارچ کی اپیل۔

کل نہیں بلکہ آج اور ابھی فلسطین کی طرف مارچ کریں مسجد اقصی کو آزاد کروانے کے جہاد میں سرحدوں اور پابندیوں کو رکاوٹ نہ بنائیں۔محمد الضیف

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ملٹری کمانڈر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الضیف کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں پاکستان ، ملائیشیا، اردن، لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک سے فلسطین کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔محمد الضیف کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ کل نہیں بلکہ آج اور ابھی فلسطین کی طرف مارچ کریں۔ مسجد اقصی کو آزاد کروانے کے جہاد میں سرحدوں اور پابندیوں کو رکاوٹ نہ بنائیں۔غیر ملکی اخبار کے مطابق رمضان کے فوری بعد اسرائیل نے رفح میں 6 ہفتوں تک حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ان حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا اور اسرائیل مصر کو باضابطہ اطلاع دے گا۔واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You