اہم خبریںپاکستان

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں،آرمی چیف کی تعزیت

دبئی: (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کا شارجہ کے نجی ہسپتال میں علاج بھی چل رہا تھا جہاں وہ کچھ عرصہ زیر علاج بھی رہیں۔

پرویز مشرف کی والدہ پڑھی لکھی خاتون تھیں انہوں نے انگلش لٹریچر میں گریجویشن کیا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرویز مشرف کی والدہ کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلندکرے۔

#COAS expresses heartfelt condolences on passing of mother of General Pervez Musharraf (Retired). May Allah bless the departed soul in eternal peace and give strength to the bereaved family, Aameen.

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 15, 2021
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحومہ کےلواحقین کیلئے صبرکی دعا کی۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You