اہم خبریںپاکستان

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔سینیئر صحافی نے مشتاق احمد خان سے پوچھا کہ ان کا سیاسی اسٹیٹس کیا ہے، جس میں انہوں نے جواب دیا کہ انہوں جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا ہے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک اس استعفی پر کوئی جواب نہیں ملا۔مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میں کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کی جدوجہد کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں علی وزیر اور ماہ رنگ بلوچ اور منظور پشتین سے ملنے جانا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ عمران خان کا فری ٹرائل کیا جائے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ جس رات میں نے استعفیٰ دیا اس رات اسی طرح رویا جس طرح اپنی والدہ کی وفات پر رویا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You